ہوم   > پاکستان

اسلام آباد میں پانی کی قلت شدت اختيار کرنے لگی

SAMAA | - Posted: Feb 9, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 9, 2020 | Last Updated: 4 months ago

شہری بوند بوند کو ترس گئے

اسلام آباد میں پانی کی قلت شدت اختيار کرنے لگی۔ شہری بوند بوند کو ترس گئے۔ وضو کيلئے پانی نہ کپڑے دھونے کيلئے دستیاب ہے۔ ایم سی آئی نے سارا مسئلہ فنڈز کو قرار دے دیا۔ معاون خصوصی علی اعوان نے معاملہ ايوان ميں تو اٹھايا مگر کوئی قابل ذکر اقدامات نہ ہوسکے۔

اسلام آباد کو پانی فراہم کرنے والے سملی ڈيم سے سپلائی 10 ملین جبکہ خانپورسےبھی 5 ملين گيلن کم ہوگئی ہے۔

ترجمان ایم سی آئی محسن شیرازی نے بتایا ہے کہ خانپور ڈيم سے نہر آتی ہے لیکن بھل صفائی کے باعث وہ بند ہے، 194 ٹيوب ويل میں سے 152 فعال ہیں۔

پانی کی قلت کے باعث شہری شدید پریشان ہیں اور ان کے روزمرہ امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube