ہوم   > پاکستان

بلوچستان میں موسلادھاربارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Feb 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Feb 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago

متاثرہ علاقوں کےمکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی ہے، پہلے سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، قلات،سوراب، مستونگ ،خضدار،آواران ،گوادر، قلعہ عبداللہ، زیارت ، قلعہ سیف اللہ، ژوب ، پشین اور ہرنائی  میں بارشوں سمیت پہاڑوں پر برف پڑے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بارشوں سے سردی کم اور موسمی بیماریاں ختم ہوں گی۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کے پیشِ نظر پہلے سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube