ہوم   > پاکستان

اسحاق ڈارکی رہائش گاہ پناہ گاہ ميں تبديل،افتتاح آج ہوگا

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2020 | Last Updated: 4 months ago

پنجاب حکومت کی جانب سے تیاریاں مکمل

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ ميں تبديل کرنے کے بعد باقاعدہ افتتاح آج شام ہوگا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس حوالے سے پناہ گاہ کے بورڈز بھی پہنچا ديے گئے۔

گزشتہ روز پنجاب حکومت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کو نادار افراد کےلیے پناہ گاہ کا درجہ دیا تھا جس میں 40 افراد رہ سکیں گے۔

حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین کی، اسحاق ڈار

انتظامیہ نے رہائش گاہ ميں لوگوں کےليے بيڈز لگا ديے اور پناہ گاہ ميں آنے والوں کےليے ڈائننگ ہال بھی بنا ديا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پناگاہ کے تمام کمرے ايئر کنڈيشنڈ ہيں اور اس میں خواتين کے ليے الگ کمرے مختص کیے گئے ہیں۔

نیب نے احتساب عدالت سے استدعا کی تھی کہ اسحاق ڈار مفرور ہیں۔ ان کی پاکستان میں موجود تمام جائیداد فروخت کرنے کی اجازت دی جائے مگر عدالت نے نیلامی کی اجازت نہیں دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Ishaq Dar, shelter home, pmln, Punjab govt, IHC
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube