Wednesday, October 28, 2020  | 10 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

بم ڈسپوزل اسکواڈ انچارج کو شہید کرنے والا دہشتگرد گرفتار

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2020 | Last Updated: 9 months ago

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ انچارج عبدالرزاق کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں نے کوئٹہ میں مشترکہ کارروائی کی جس میں پولیس کے اسپیشل برانچ بم ڈسپوزل اسکواڈ انچارج شہید عبدالرزاق کو بم سے اڑانے والا دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا۔

دہشتگرد محمد وسیم کو سریاب روڈ سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے حساس دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔

سریاب روڈ پر 13 فروری 2017 کو بم ناکارہ بناتے ہوئے بی ڈی اسکواڈ کے انچارج کمانڈر عبدالرزاق سمیت دو پولیس اہلکار شہید اور15 زخمی ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CTD, terrorist arrest, Quetta, bomb disposal squad in charge, Balochistan
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube