ہوم   > پاکستان

بولان ندی میں ڈوب کر 2 بھائی جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2020 | Last Updated: 4 months ago

بلوچستان کے ضلع کچھی میں بولان ندی میں ڈوب کر 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لیویز کے مطابق جاں بحق دونوں افراد تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے کوئٹہ سے سبی جارہے تھے کہ راستے میں بولان ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت اسلم اور اکرم کے ناموں سے ہوگئی، دونوں آپس میں سگے بھائی ہیں۔

ابتدائی طور پر دونوں بھائیوں کی لاشیں ڈھاڈر کے اسپتال پہنچائی گئیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
BOLAN, KACCHI, BALOCHISTAN, PAKISTAN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube