Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

جائیداد کے تنازع پرچچی نے کمسن بھتیجے کوقتل کردیا

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2020 | Last Updated: 9 months ago

ملتان میں جائیداد کی لالچ میں چچی نے کمسن بھتیجے کو تیزاب پلادیا، 5 سالہ بچہ 21 روز نشتر اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گیا، پولیس نے گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل ہوگی۔

پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے سورج میانی کی رہائشی خاتون نے شوہر کے بھائی کے کمسن بچے کو صرف 2 مرلے زمین کے لالچ میں تیزاب پلادیا۔

رپورٹ کے مطابق 5 سالہ بچہ منتظر حسین 21 روز تک ملتان کے نشتر اسپتال میں زیر علاج رہا تاہم جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔

والد کا کہنا ہے کہ میری بھابھی نے بچے کو تیزاب پلایا، میرا اکلوتہ بیٹا تھا، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ اہل خانہ کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ تو ایسا ہوگیا ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ کسی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔

سی پی او زبیر دریشک کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو پہلے ہی گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، اب بچے کے انتقال کے بعد ایف آئی آر میں قتل کی دفعات بھی شامل اور تفتیش میرٹ پر کی جائے گی۔ پولیس نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
MULTAN, WOMAN, MURDER, CHILD, PUNJAB, CRIME, ACID ATTACK,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube