ہوم   > پاکستان

کراچی میں غیرمتوقع بارش سے سردی میں اضافہ

SAMAA | and - Posted: Feb 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA | and
Posted: Feb 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: آن لائن

کراچی کے مختلف علاقوں ميں صبح سویرے بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ بارش سے کئی علاقوں میں بجلی بھی چلی گئی۔

کراچی میں آج صبح سویرے آئی آئی چندريگر روڈ ، اورنگی ٹاؤن ، کورنگی، سائٹ ، ناظم آباد، منگھو پير ، مليراور بفرزون ميں بادل برسے جبکہ سائیبیرین ہواؤں نے شہرمیں سردی کی شدت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

بارش کے بعد شہر کا ٹمپریچر 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں سردی کی یہ نئی لہر 22 جنوری تک برقرار رہے گی۔

صبح سویرے ہونے والی بارش سے بچوں کو اسکول جانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ حسب معمول متعدد علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے ہرگز بجلی حاصل نہ کریں اور ٹوٹے تاروں سے بھی دور رہیں۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Avatar
      M. Naveed  February 4, 2020 11:00 am/ Reply

    Assalam O Alaikum, apki is news me 1 mistake hai, 22 Janaury یہ نئی لہر 22 جنوری تک برقرار رہ , isay sehi karlen,

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube