Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

شیخ رشیداورمرتضیٰ وہاب کا سرکلر ريلوے کےمنصوبےکا جائزہ

SAMAA | - Posted: Feb 3, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 3, 2020 | Last Updated: 8 months ago

سندھ حکومت اور پاکستان ريلوے ايک پيج پر ہيں

کراچی سرکلر ريلوے منصوبہ مکمل کرنے کےلیے سندھ اور وفاق نے مشترکہ کوششوں کا آغاز کردیا۔

وفاقی وزير ريلوے شیخ رشید احمد اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے چنيسر ہالٹ کے قريب کے سی آر ٹريک کا جائزہ ليا۔

شيخ رشيد نے کہا کہ سندھ حکومت اور پاکستان ريلوے ايک پيج پر (متفق الخیال) ہيں۔ عدالتی حکم ہے کہ کے سی آر کےلیے تعاون کريں اور ہماری کوشش ہے کہ اس ماہ کے آخر میں کام شروع ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے یو ٹی سی) کو سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جے سی سی کی میٹنگ سے پہلے مسائل کو حل کریں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چین میں اپریل کے مہینے میں ہونے والی جے سی سی میں وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر کراچی سرکلر ریلوے کی فنانسنگ کا معاملہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے پر 200 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے جس کی مالیت کو پورا کرنے کےلیے چین سے بات چیت کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Sheikh Rasheed, Murtaza Wahab, Karachi Circular Railway, China, CPEC
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube