Wednesday, July 8, 2020  | 16 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ:گیس کے اخراج سے دھماکا،2 بچے جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 3, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 3, 2020 | Last Updated: 5 months ago

کوئٹہ کے علاقے پولیس لائن کالونی کے گھر میں گیس لیک ہونے سے دھماکے میں 2 بچے جاں بحق، جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق گلستان روڈ پر واقع پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں کانسٹیبل کے گھر میں گیس لیک ہونے کے باعث گیزر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

دھماکے سے گھر کی دیواریں منہدم ہوگئیں اور ملبہ تلے دب کے 2 بچے جاں بحق، جب کہ خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اتوار کو بھی کوئٹہ ہی کے علاقے سریاب روڈ خلجی کالونی اور بروری میں گیس لیکج کے باعث 2 دھماکوں میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube