Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

لودھراں میں جہیز کے لالچ میں 2 خواتین قتل

SAMAA | - Posted: Feb 2, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 2, 2020 | Last Updated: 8 months ago

لودھراں ميں جہيز نہ لانے اور کاروبار کيلئے پيسے نہ دينے پر 2 خواتين کو قتل کرديا گيا، ايک مقدمہ درج کرکے ملزم شوہر اور ديور کو گرفتار کرليا گيا، دوسری ایف آئی آر کٹ سکی اور نہ ہی ملزمان پکڑے گئے۔

لودھراں کے علاقے دھنوٹ کی رہائشی عاصمہ گل کو والدین سے رقم نہ لانے پر قتل کردیا، خاتون 2 بچوں کی ماں تھی۔

مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی شادی 2016ء ميں کرائی تھی، شوہر ابھی تک 5 لاکھ روپے مانگ رہا تھا۔

پولیس نے تاحال مقدمہ درج کیا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔

دوسرے واقعے میں دنیا پور کی رہائشی ارم بی بی کے شوہر نے سسرال والوں سے گھر کی فرمائش کی تھی جسے وہ پوری نہ کرسکے، جس پر سسرالیوں نے خاتون کو قتل کردیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے شوہر اور دیور کو گرفتار کرلیا۔

ارم کی والدہ کا کہنا ہے کہ میری بچی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، حکومت ہمیں انصاف فراہم کرے۔

سماجی کارکن کہتے ہیں کہ گھریلو خواتین تشدد کے حوالے سے کسی سے بات نہیں کرتیں، نہ ہی تحفظ نسواں بل کی آگاہی رکھتی ہیں، جہیز کے نام پر عورتوں کو قتل کیا جارہا ہے جبکہ ایف آئی آر تک درج نہیں ہوتیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
LODHRAN, PUNJAB, DOWRY, WOMEN, MURDER, CRIME, VIOLENCE
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube