Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بنوں میں منشیات فروشوں سے مقابلہ، ایس ایچ او شہید

SAMAA | - Posted: Feb 2, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 2, 2020 | Last Updated: 12 months ago

سماء ٹی وی

بنوں میں ڈرگ مافیا کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او شہید ہوگیا جبکہ 2 مشتبہ افراد بھی مارے گئے۔

ضلع بنوں کے علاقے چائے بازار کے علاقے میں ہفتہ کی رات پولیس پارٹی نے منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کیا۔

ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کے مطابق جب ہم بازار میں داخل ہوئے تو منشیات فروشوں نے ہم پر فائرنگ کردی، ایس ایچ او بنوں پولیس عبدالحمید گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں دو مشتبہ منشیات فروش ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

یاسر آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ ہم ضلع بھر میں سرچ آپریشن کررہے ہیں، بہت جلد دیگر منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کرلیں گے۔

شہید ایس ایچ او بنوں عبدالحمید کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی، میت کو ان کے آبائی گاؤں لکی مروت بھجوا دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
BANNU, KP, SHO, DRUG DEALERS, FIRING, ENOUNTER
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube