Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

جائیداد کا تنازع؛ بھائی کے ہاتھوں 2 چھوٹے بھائی قتل

SAMAA | - Posted: Feb 1, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 1, 2020 | Last Updated: 9 months ago

مقدمہ درج

گوجرانوالہ میں دس مرلے کے مکان پر بھائی بھائی کا دشمن بن گیا۔ بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے دو چھوٹے بھائیوں کو قتل اور بھابھی کو شدید زخمی کردیا۔ متاثرین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔

گوجرانوالہ کے محلہ اسلام آباد میں مکان کی ملکیت کے تنازع نے شہزاد اور ساجد کی جان لے لی۔

ایس پی سٹی عمران رزاق کا کہنا ہے کہ یہ ایک باپ کی اولاد ہیں۔ ان کا گھریلو تنازع چلا آرہا تھا۔ ایک بھائی نے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

شہزاد اور ساجد کے گھر والے لاشیں لے کر جی ٹی روڈ پہنچے اور دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔

محلے کے ایک رہائشی نے کہا کہ خون سفید ہوگیا۔ بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو مارا ہے۔

ماڈل ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube