Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بنوں میں اسپتال سے گھر جاتے ہوئے نرس قتل

SAMAA | - Posted: Jan 31, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 31, 2020 | Last Updated: 12 months ago

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں اسپتال سے گھر جانے والی نرس کو راستے میں قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ رقیہ بی بی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں تعینات تھی۔ بیس سالہ نرس ڈیوٹی ختم کرنے بعد گھر جانے کیلئے چنگچی رکشہ گھر جا رہی تھی۔ راستے میں ایک شخص نے چنگچی پر فائرنگ کردی جس میں رقیہ بی بی شدید زخمی ہوگئیں۔

انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ ایمرجنسی وارڈ میں دم توڑ گئیں۔ اسپتال نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

مقتولہ رقیہ کے سسر محمد دراز خان نے پولیس کو بتایا کہ واردات کے دوران وہ بھی ساتھ تھے اور وہ ملزم کو پہچان گئے ہیں۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ خالی ہاتھ ہونے کے باعث وہ کچھ نہیں کرپائے۔

محمد دراز خان کے مطابق ان کی ملزم احسان اللہ کے ساتھ کوئی عداوت نہیں تھی مگر اس دن ملزم کو چنگچی ڈرائیور کے ساتھ جھگڑا ہوگیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube