ہوم   > پاکستان

امریکا طالبان معاہدہ دیگرافغانی گروپس سےمذاکرات کی راہ ہموارکرےگا

SAMAA | - Posted: Jan 31, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 31, 2020 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، مشترکا ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے افغانستان میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

افغان عمل کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد پر نمائندہ خصوصی نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کاوشوں سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ کو طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات سے متعلق حالیہ صورتِ حال کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا اور طالبان کے مابین امن معاہدہ طے پانے سے “انٹرا افغان مذاکرات” کی راہ ہموار ہوگی، جو نہ صرف افغانستان کیلئے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خوش آئند ثابت ہوگا۔

شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے مشترکا ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے افغانستان میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی اور یہ حمایت جاری رہے گی۔

ملاقات میں فریقین کا “افغان امن عمل ” کے حوالے سے مشترکا کاوشیں بروئے کار لانے کیلئے مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube