ہوم   > پاکستان

ہیڈماسٹر کی غفلت نے 12سالہ طالبعلم کی جان لے لی

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 30, 2020 | Last Updated: 4 months ago

موٹرسائیکل پرسامان لینے گیا، ٹرک کی زد میں آگیا

لاہور ميں ہيڈ ماسٹر کی غفلت نے پانچويں جماعت کے طالب علم کی جان لے لی، استاد نے 12 سالہ ارسلان کو بيکری پر سامان لينے موٹر سائيکل پر بھيج ديا، تيز رفتار ٹرک کی زد ميں آکر لڑکا جاں بحق ہوگيا۔

لاہور کے قریب مراکہ گاؤں کے رہائشی 12 سالہ ارسلان کو ہیڈ ماسٹر نے موٹر سائیکل پر اپنے ذاتی کام سے بیکری بھیجا، اس کے ساتھ ایک اور ساتھی طالبعلم بھی تھا۔

کم عمر طالبعلموں کی موٹر سائیکل ملتان روڈ پر دودھ سے لدے تیز ٹرک کی زد میں آگئی، ارسلان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پوليس نے ٹرک ڈرائيور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعے پر اسکول انتظاميہ نے کوئی مؤقف ديا نہ ہی متوفی کے گھر اظہار افسوس کیلئے جانے کی زحمت گوارہ کی۔

محکمہ تعليم کے مطابق اسکول کے ہيڈ ماسٹر علی رضا اور درجہ چہارم کے ملازم نعيم شريف کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
LAHORE, ACCIDENT, PUNJAB, SCHOOL, STUDENT
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube