ہوم   > پاکستان

ہوٹل مالکان کا پولیس کیخلاف انوکھا احتجاج

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 30, 2020 | Last Updated: 4 months ago

پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام

کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن قائم فوڈ اسٹریٹ میں پولیس کی ہراسانی کے خلاف ہوٹل مالکان نے انوکھا احتجاج کیا۔

بلدیہ ٹاؤن تین نمبر میں دہلی فوڈ اسٹریٹ کے ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ یہاں پولیس اہلکار فوڈ اسٹریٹ آنے والے شہریوں اور ہوٹل مالکان کو حراساں کرتے ہیں۔ آئے روز حیلے بہانوں سے دکانداروں اور کسٹمرز کو تنگ کیا جاتا ہے۔ جس سے کاروبار متاثر ہورہا ہے۔

گزشتہ روز پولیس اہلکاروں نے فوڈ اسٹریٹ  آنے شہریوں کو بلاجواز تنگ کیا تو دکانداروں نے احتجاجاً دکانوں کی لائٹس بند کردیں۔

پولیس نے گاہکوں کی موٹر سائیکلیں اٹھائیں اور گاڑیوں کے چالان بھی کئے۔ دکانداروں کا مطالبہ ہے کہ پولیس آئے روز تنگ کرنے کے بجائے معاملے کا حل نکالے۔

پولیس کہتی ہے گلی میں زیادہ گاڑیاں آتی ہیں تو ٹریفک جام ہوتا ہے۔ اس لیے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube