ہوم   > پاکستان

پاکستانی طلبا کی فلاح کیلئے تمام اقدامات کیے جائینگے، دفترخارجہ

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 30, 2020 | Last Updated: 4 months ago

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین میں مقیم پاکستانی طلبا کے تحفظ کے حوالے سے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ وبا کے آتے ہی سفارتخانے کی طرف سے طلباء سے رابطہ کیا گیا اور جو طلبا سفارتخانے میں رجسٹرڈ نہیں انہیں رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں خوراک اور دیگر مسائل ہیں ان کے حل کےلیے چین سے رابطے میں ہیں۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان مستقبل طور پر کرونا وائرس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور جو بھی بہتر حل ہے لوگوں کی فلاح کیلئے وہی قدم اٹھایا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ چین کا بارڈر معمول کے مطابق اپریل میں کھلے گا۔

بھارتی وزیراعظم کے بیانات سے متعلق عائشہ فاروقی نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے وارہسٹیریا شروع کرنا معمول بن چکا ہے اور بھارت کے یہ اقدامات افسوسناک ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بیانات بھارت کی لاعلاج انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Pakistani students, Foreign Minister, Ayesha Farooq, China, India, coronavirus
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube