ہوم   > پاکستان

درخواستِ ضمانت میں توسیع،نوازشریف کوپنجاب حکومت کی فائنل وارننگ

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 30, 2020 | Last Updated: 4 months ago

پنجاب حکومت نے نواز شريف کو فائنل وارننگ دے دی ہے کہ اگر 3 دن ميں نئی رپورٹس جمع نہ کرائی گئیں تو فيصلہ ہوجائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے نوازشریف کو تین خط تحریر کئے جن میں ان کے علاج اور واپسی سے متعلق تفصیلات پوچھی گئیں۔ سابق وزیراعظم کو تحریر کئے گئے تيسرے خط کو بھی 8 روز گزر گئے ليکن جواب نہيں ملا۔

پنجاب حکومت کے حالیہ خط میں لکھا گیا ہے کہ آخری دفعہ آپ کو ليٹر لکھا جارہا ہے، جمع کرائی گئی رپورٹس ميں پليٹ ليٹس کا کوئی ذکر نہيں ہوتا۔

محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ سی بی سی، کڈنی فنکشن، بون ميرو اور پی ای ٹی اسکين پرکچھ نہيں بتايا جاتا۔

واضح رہے کہ نواز شريف نے 23 دسمبر کو ضمانت ميں توسيع کی درخواست دی تھی، ايک مہينے سے زائد عرصہ ہونے کے باوجود ان کی جانب سے خط کا جواب نہیں دیا گیا ۔ جواب نہ آنے کی صورت میں نوازشریف کی ضمانت میں توسيع کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube