Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

اوکاڑہ:مبینہ ڈکیتی کےدوران خاتون کےقتل کامعمہ حل

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 30, 2020 | Last Updated: 9 months ago

اوکاڑہ میں چند روز قبل سلطان ٹاؤن میں مبینہ ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والی خاتون ثنا بی بی کا معمہ حل ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطا بق شوہر نےکرایے کے ملزم کے ہاتھوں اپنی بیوی کو قتل کروایا۔ پولیس نے ملزم شاہد اور اس کے ساتھی فاروق کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران حراست اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس تفتیش کے مطابق  ملزم شاہد نے مقتولہ سے دوسری شادی کی تھی۔ دونوں کے درمیان رنجش کے باعث گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

وقوعہ کے روز ملزم شاہد منصوبے کے تحت اسلام آباد چلا گیا جس کے بعد دو افراد چھت کے راستے سے گھر میں داخل ہوئے اور ثناء کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

ملزمان نےثنا کو قتل کرنے کے بعد وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دیا لیکن پولیس کوڈکیتی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube