ہوم   > پاکستان

کراچی:اسکول کےطلبہ کیلیےڈی وورمنگ مہم

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
Posted: Jan 29, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

مہم کے دوران 26لاکھ طلباء کو گولیاں کھلائی جائیں گی

کراچی ميں اسکول کے بچوں کے لیے ڈی وورمنگ مہم کا آغاز ہوگيا ہے۔2600 اسکولز ميں بچوں کو ادويات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے6 اضلاع میں ڈی وورمنگ مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ مہم کے دوران 26لاکھ طلباء کو گولیاں کھلائی جائیں گی۔ مہم2600 منتخب سرکاری ونجی اسکولز میں جاری ہے۔ ملک بھر میں خراب سیوریج نظام سےکئی بچے متاثر ہوئے ہیں۔  ایک کروڑ70لاکھ بچوں کے پیٹ میں کیڑوں کا انکشاف کیاگیاتھا۔ 200طلبا کو دوا دینے کی ذمہ داری ایک استاد کی ہوگی۔

مہم کے دوران پہلی سے دسویں جماعت تک کے5سے14سال کی عمر کے اسکول جانے طلبا کو دوا فراہم کی جارہی ہے۔ بچوں کے پیٹ کے کیڑے مارنے کی مہم بچوں کی جسمانی اور علمی نشونما کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے بچوں کے جسم میں انفیکشن کےخلاف مزاحمت پیدا ہوگی۔ کراچی کے 46 لاکھ بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہونے کا انکشاف وفاقی وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کے سروے میں کیا گیا تھا۔ اسکول انتظامیہ کو دوائی میبین ڈیزول 500 ایم جی  دے دی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube