ہوم   > پاکستان

راولپنڈی:پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائیاں،ایک سیل،3فوڈپوائنٹس پرجرمانہ

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2020 | Last Updated: 4 months ago

سخت کارروائیاں جاری رہیں گی

راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کرکے17 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور ایک کو سیل کردیا۔ 3 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے جبکہ 13 کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے ٹیم کے ہمراہ راولپنڈی میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔ زائد المیعاد اشیا کی موجودگی،کھلے اور ملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال پر بٹ کڑاہی کو سیل کردیا گیا۔ بٹ کڑاہی پر حشرات کی بہتات، غیرمعیاری اسٹوریج اور صفائی کے انتظامات بھی ناقص پائے گئے۔

اس کے علاوہ بوم بوم ہاٹ اسپائیسی،خیبر دربار ریسٹورنٹ اور ہاٹ اینڈ چلی کو جرمانے عائد کیے گئے۔ معمولی نقائص پر مزید بہتری کیلئے سیور فوڈ اور حبیبی ریسٹورنٹ سمیت 13 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube