ہوم   > پاکستان

پشاور:شاہ رخ خان کی کزن نورجہاں انتقال کرگئیں

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2020 | Last Updated: 4 months ago

پشاور میں مقیم بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی کزن نورجہاں انتقال کرگئیں۔

باون سالہ نورجہاں عرف “منی” شاہ رخ خان کی تایا زاد بہن اور بچپن کی دوست تھیں۔ نورجہاں کئی بار شاہ رخ خان سے ملنے بھارت بھی گئی تھیں اور فلم شوٹنگ کے دوران بھی باقاعدہ ملاقاتیں بھی ہوئیں،کئی کئی دن تک بھارت میں قیام کیا۔

نورجہاں کے راج کپور اور دلیپ کمار کے خاندان کےساتھ بھی قریبی روابط تھےجن کےساتھ یادگار تصاویر نورجہاں کی البم میں موجود تھیں۔

نورجہاں پشاورکی یونین کونسل اندرون شہر کی کونسلر بھی رہ چکی تھیں جبکہ 2018 میں بھی صوبائی اسمبلی سے الیکشن لڑنے کے لئے کاغذات جمع کروائے تھے جو بعد ازاں واپس لے لئے تھے۔
نورجہاں کو اپنے کزن شاہ رخ سے بہت انسیت تھی اور وہ ہرعید کے تہوار پر پشاوری چپل بھارت بھجواتی تھیں۔ نورجہاں کئی برس سےکینسرکے مرض میں مبتلا تھیں اور گزشتہ رات وہ اپنے گھر میں انتقال کرگئیں۔

اس مکان میں شاہ رخ خان کےوالد کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube