ہوم   > پاکستان

لاہور، فیکٹری میں آتشزدگی سے جاں بحق افرادکی تعداد11 ہوگئی

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 28, 2020 | Last Updated: 4 months ago

مرنیوالوں میں بچے اور فیکٹری مالک بھی شامل

لاہور کے علاقے فيروز والا میں ہیر اسپرے فيکٹری میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی، رہائشی علاقے میں قائم غیر قانونی فيکٹری ميں رات بھر گيس سلنڈر پھٹتے رہے، جاں بحق ہونے والوں ميں 2 بچے اور ان کے نانا نانی بھی شامل ہيں۔

لاہور کے علاقے فیروز والا کی اماميہ کالونی کی اسپرے فیکٹری میں رات گئے آگ لگی، جس کے بعد علاقہ زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا، يکے بعد ديگرے کئی گيس سلنڈر پھٹ کر دور گرتے رہے، آگ رہائشی علاقے میں ڈيڑھ کنال رقبے پر غیر قانونی طور پر قائم ہیئر اسپرے فيکٹری ميں لگی۔

آتش گیر مواد کے باعث تھوڑی ہی دیر میں پوری عمارت آگ کی لپیٹ میں آگئی، دھماکوں کے باعث ایک حصہ زمين بوس ہوگيا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق پہلے یہاں کپڑے کا کام ہوتا تھا، ہیئر اسپرے بنانے کے کاروبار سے متعلق کسی کو بھی علم نہیں تھا، ہیئر اسپرے کے چھوٹے کنٹینر قریبی گھروں میں بھی گرے۔

فيکٹری کے اوپر والے حصے ميں رہائش پذير مياں بيوی اور ان کا 9سالہ نواسہ اور 6 سالہ نواسی بھی واقعے میں جاں بحق ہو گئے۔

آگ لگنے سے يونٹ کا مالک عابد بھی جھلس گيا جبکہ ملبے تلے دب کر 6 مزدور دم توڑ گئے، جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ابتدائی تحقيقات کے مطابق شعلہ جلنے کی وجہ سے سلنڈرز نے آگ پکڑی۔

اسسٹنٹ کمشنر فيروز والا سيدہ تہنيت کہتی ہیں کہ فیکٹری مالک اور اس کے بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کروادیا گیا ہے، رہائشی علاقوں میں غیر قانونی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کیلئے مکمل سروے کرایا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
LAHORE, FACTORY FIRE, BLAST, HAIR SPRAY, 11 DEAD, ACCIDENT
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube