پشاور کی شہناز نے نادار بچوں کو پڑھانے کابیڑا اٹھالیا

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2020 | Last Updated: 1 year ago

طلبہ کی بڑی تعداد مستفید

مہنگائی کے اس دور میں جہاں اپنا خرچ اٹھانا محال ہوگیا ہے وہیں پشاور کی ایک دردمند خاتون اپنی تنخواہ کا پچاس فیصد حصہ تعلیم سے محروم بچوں پرلگا رہی ہیں۔

ارادے مضبوط ہوں تو کوئی بھی مشکل راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ پشاور کی باہمت شہناز نے ایسا ہی کچھ کر دکھایا۔ محدود وسائل اور معاشرتی رکاوٹوں کے باوجود شہناز نے یتیم اور بے آسرا بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھایا ہے۔

سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے شہناز نے کہا کہ اس مقصد کیلئے زیادہ سرمایہ وہ اپنی ماہانہ تنخواہ سے ادا کرتی ہیں اور ان کے دوست بھی ہر ماہ کچھ نہ کچھ رقم عطیہ کرتے ہیں۔

شہنازنے ناداربچوں کی کلاسوں کےلئے دو کمرے کرائے پرلے رکھے ہیں جہاں ننھے طلبہ محنت اور لگن کے ساتھ خوشی خوشی پڑھنے آتے ہیں۔

ایک طالب علم نے بتایا کہ میں یہاں روزانہ آتا ہوں اور پڑھ لکھ کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔ ایک اور اسٹوڈنٹ نے کہا کہ مس شہناز بہت اچھے طریقے سے پڑھاتی ہیں اور میں بڑا ہوکر ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube