ہوم   > پاکستان

چلتی ٹرین کےمسافرسےموبائل فون چھیننے کی ایک اورکوشش

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ریلوے حکام کی مسافروں کومحتاط رہنے کی ہدایت

ویڈیوبشکریہ: شفقت عزیز

ٹرین سے سفر کرنے والے ہوشیاررہیں کیونکہ اب یہاں بھی چھینا جھپٹی کے واقعات سامنے آنے لگے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل چلتی ٹرین سے نوجوان نے جان جوکھم میں ڈال کرسامنے سے گزرنے والی ٹرین کے مسافر سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تھی جو ویڈیو بنا رہا تھا۔

اسی طرح کے ایک اور واقعے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں سست رفتار ٹرین کا مسافر کھڑکی سے ہاتھ نکال کر موڑ کاٹنے کی ویڈیو بنا رہا تھا کہ نیچے کھڑے افراد میں سے ایک نے دوڑ کر موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

مسافر نے حاظر دماغی سے کام لیتے ہوئے ارادہ بھانپ کر فورا اپنا ہاتھ پیچھے کرلیا ورنہ موبائل فون چھن جانا یقینی تھا۔

مذکورہ ٹرین روہڑی سے پنجاب کے راستے پررواں دواں تھی۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر حضرات محتاط رہا کریں کیونکہ چلتی ٹرین سے ویڈیو بنانا خود ان کیلئے ہی انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اس لیے موبائل فوٹیج بنانے سے گریز کریں۔

اس سے قبل کراچی میں ڈرگ روڈ کے قریب پنجاب سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے دروازے پر کھڑے نوجوان نے کراچی کینٹ سے روانہ ہونے والی رحمان بابا ایکسپریس کے دروازے پر کھڑے ویڈیو بنانے والے نوجوان سے فون چھیننے کی کوشش کی تھی

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube