Sunday, August 9, 2020  | 18 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

لاہور:ہیئراسپرے فیکٹری میں آگ سے 8 افرادجاں بحق

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2020 | Last Updated: 6 months ago

جاں بحق افرادمیں ضعیف میاں بیوی،نواسانواسی بھی شامل

لاہور کے علاقے فیروزوالا میں ہیئراسپرے بنانے والی فيکٹری ميں رات گئے آگ لگ گئی ۔ پوری عمارت آگ کی لپیٹ میں آنے سے مزدوروں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رات تقریبا 12 بجے فيروز والا کی اماميہ کالونی دھماکوں سے گونج اٹھی، ہيئر اسپرے بنانے والي فيکٹری ميں ایک سلنڈر پھٹنے کے بعد آگ لگی تو ايک کے بعد ايک سلنڈر پھٹتا چلا گيا۔

ٹکڑے ارد گرد کي عمارتوں پر لگے جن کے شيشے ٹوٹ گئے جبکہ اسپرے کي بوتليں بھی دور جا کر گريں۔ ديکھتے ہي ديکھتے پوری عمارت آگ کی لپيٹ ميں آئی اور ايک حصہ زمين بوس ہوگيا۔

حادثے میں فيکٹری ميں موجود 4 مزدور اور اوپر رہنے والی فيملی کے افراد جھلس کر اور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے جن میں ضعیف میاں بیوی ، نواسے نواسی سمیت شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر ريسکيو ٹيموں نے فوری پہنچ کر پھنسے ہوئے زخميوں اور لاشوں کو ميو اسپتال لاہور منتقل کيا۔ ريسکيو کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 65 سالہ شخص زاہد اور ان کی اہلیہ رشیدہ، 6 سالہ نواسی اریبہ اور 9 سال کا نواسہ موسیٰ شامل ہیں۔

فيکٹری ميں آگ لگنے کے بعد ريسکيو ٹيموں نےصبح ہونے تک آپريشن مکمل کر ليا ۔ فائر بريگيڈ کی 10 گاڑيوں کی مدد سے آگ پرقابو پایا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube