ہوم   > پاکستان

محمودآباد میں گیس لیکج سے دھماکا، ایک شخص ہلاک

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 27, 2020 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: آن لائن

کراچی کے علاقے محمود آباد میں گھر میں گیس لیکیج سے خوفناک دھماکا ہوا، واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے محمود آباد دو نمبر کے ایک مکان میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس سے دیواریں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی ہونے والے لوگوں کو ملبے سے نکالا اور اسپتال منتقل کردیا۔

واقعے کے دو گھنٹے کے بعد ملبے سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت کانتی راجہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مرنے والا گھر کی دیوار کے ساتھ باہر بیٹھا تھا، دھماکے کے باعث دیوار اس پر گری، جس کے نیچے دب کر وہ جان کی بازی ہار گیا۔

خوفناک دھماکے سے قریب کے دیگر 5 گھر بھی متاثر ہوئے، جس سے ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لوگوں کو دور ہٹایا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے دھماکے سے متعلق رپورٹ مرتب کرلی، دھماکے کی وجہ گیس لیکیج کو قرار دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
KARACHI, MEHMOODABAD, BLAST, GAS LEAKAGE, WALLS COLLAPSE
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube