Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

برنس روڈ کراچی سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے پھر آپریشن

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 27, 2020 | Last Updated: 9 months ago

انتظامیہ نے ایک بار پھر شہر کی مصروف ترین فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے کارروائی کی، جہاں کیبن، پتھارے، میزیں اور کرسیاں ہٹادی گئیں، کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ سیل نے ٹریفک کی روانی بحال کرنے کیلئے آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میونسپل کارپوریشن کے اینٹی انکروچمنٹ سیل نے پیر کو ایک بار پھر ضلع جنوبی کے محمد بن قاسم روڈ، برنس روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران فٹ پاتھ پر قائم کیبن، کھانے کے اسٹال، پتھارے، ٹھیلے، میزیں اور کرسیاں بھی ہٹادی گئیں جبکہ سڑک کے مختلف مقامات پر طویل عرصہ سے کھڑی خراب اور ناکارہ گاڑیاں بھی اٹھالی گئیں۔

 

کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ انسداد تجاوزات سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کردی ہے، ماضی میں کسی بھی علاقے کو انسداد تجاوزات مہم کے بعد ایسے ہی چھوڑ دیا جاتا تھا، عملہ دوبارہ اس علاقے کا دورہ نہیں کرتا تھا، جس کا نتیجہ یہ نکلتا تھا کہ اس علاقے میں دوبارہ تجاوزات قائم کرلی جاتی تھیں اور تمام کوششیں ناکام ہوجاتی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی علاقے میں انسداد تجاوزات مہم کے بعد عملہ ہر ہفتے وہاں کا دورہ کرے گا اور اگر وہاں دوبارہ تجاوزات قائم کی گئیں تو انہیں ہٹادیا جائے گا۔

بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ یہ عمل پورے کراچی میں بار بار دہرایا جائے گا، سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
KARACHI, KMC, ENCROACHMENT, MQM, PPP, PTI, SUPREME COURT, KDA
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube