ہوم   > پاکستان

بچے کی پیدائش، سینیٹ سے والدین کی چھٹی کابل منظور

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: فائل

سینیٹ نے بچے کی پیدائش پر سرکاری و نجی اداروں کے والدین کیلئے چھٹیوں کا بل منظور کرلیا، والدہ کو 6 ماہ اور والد کو 3 ماہ کی چھٹی بمعہ تنخواہ ملے گی۔

سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی سینیٹر قراۃ العین مری نے بچے کی پیدائش کے وقت والدہ اور والد کو چھٹیاں دینے کا بل پیش کیا تھا، جس میں مطالبہ تھا کہ والدہ کو 6 ماہ جبکہ والد کو 3 ماہ کی رخصت بمعہ تنخواہ دی جائے، اگر ملازمت دینے والے ملازمین کو چھٹی نہیں دیتے تو ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

سینیٹ نے بچے کی پیدائش پر والدین کی چھٹیوں سے متعلق میٹرنٹی اینڈ پیٹرنٹی بل 2018 کثرت رائے سے منظور کرلیا، جس کے تحت سرکاری ملازم خاتون کو تنخواہ کی بغیر کٹوتی کے 6 ماہ اور مرد کو 3 ماہ کی چھٹی ملے گی جبکہ والدہ کو 3 اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی بغیر تنخواہ کے بھی مل سکے گی۔

بل کے تحت چھٹی نہ دینے والے سرکاری محکموں اور نجی اداروں کیخلاف کارروائی بھی ہوگی۔ سینیٹ کے بعد بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جہاں سے منظوری کی صورت میں بل صدر مملکت کو بھجوایا جائے گا، صدر کے دستخط سے یہ بل قانون بن جائے گا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر قراۃ العین مری نے اعتراض اٹھایا کہ سرکاری اداروں میں خواتین کو میٹرنٹی چھٹی نہیں دی جاتی، سینیٹ میں بھی خواتین کو کہہ دیا جاتا ہے کہ اتنے بچے پیدا نہ کریں، یہ بل ایک سال سے کمیٹی میں تھا، وفاقی وزیر کیوں کمیٹی میں نہیں آئے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے قانون میں 90 دن میٹرنٹی لیو موجود ہے، پیٹرنٹی لیو کو کم کرکے 15 دن کیا جائے، دنیا میں کہیں بھی والد کیلئے اتنی طویل چھٹی نہیں دی جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری مرد ملازمین کو پہلے سے ہی 48 دن کی چھٹی دی جاتی ہے، سول سرونٹ خواتین پہلے بھی 3 ماہ کی چھٹی پر جاتی ہیں۔

سینیٹ نے بچوں کو ٹیکہ جات لازمی قرار دینے اور ہیلتھ ورکرز کے تحفظ کا بل بھی منظور کرلیا۔ سینیٹ عائشہ رضا فاروق کی جانب سے پیش کئے گئے بل کی وفاقی وزیر اعظم سواتی نے بھی حمایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بل قومی اسمبلی سے بھی منظور کروایا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
PAKISTAN, SENATE, PPP, Quratulain Marri, PTI, HAMMAD AZHAR, Maternity and Paternity Leave Bill, NATIONAL ASSEMBLY, PMLN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube