باجوڑ میں دو دھماکے، پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2020 | Last Updated: 1 year ago

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں پے در پے دو دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقہ درہ میں پہلا دھماکا ہوا جس میں باجوڑ سکاؤٹس اور باجوڑ پولیس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ پہلا دھماکا ہونے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو عین اسی جگہ دوسرا دھماکا ہوگیا جس میں ایک پولیس شہید اور دوسرا زخمی ہوا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں دھماکوں میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک پولیس اہلکار سمیت باجوڑ اسکاؤٹس کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ٹوئٹر پر باجوڑ کے صارفین نے دھماکے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ تحصیل سلارزئی کے رہائشی اکرام اللہ خان سلارزئی نے لکھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے سپاہی وقیف اللہ سے میری جان پہچان تھی۔ وہ ایک غریب گھرانے کے واحد کفیل تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube