ہوم   > پاکستان

نہ شور، نہ دھواں، نیا الیکٹرک رکشہ تیار

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مکمل پاکستان میں بن گیا

پاکستان میں ایک ایسا الیکٹرک رکشہ تیار کیا گیا ہے جس میں کان پھاڑنے والا شور اور نہ ہی کسی قسم کا دھواں نکلتا ہے۔ اس رکشے کو لانچ کرنے کیلئے لاہور میں تقریب منعقد ہوئی میں اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں شریک صنعتکار نے کہا کہ حکومت نے سرپرستی کی تو سڑکوں پر صرف الیکٹرک رکشا ہی نظر آئے گا جو ماحول دوست دوست ہونے کے ساتھ توانائی کی بچت میں بھی کردار ادا کرے گا۔

لانچنگ تقریب میں مشیر وزیر اعظم برائے ماحولیات امین اسلم نے کہا کہ جلد ہی الیکٹرک وہیل پالیسی مکمل طور پر نافذ کریں گے اس سلسلے میں حکومت مختلف غیر ملکی کمپنیوں سے رابطے کرچکی ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک رکشے کی تمام پروڈکشن مقامی طور پر کی گئی ہے۔ یہ کمپنی مستقبل میں الیکٹرک کار بنانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرک رکشے کو فروغ دینے سے نہ صرف ماحولیاتی مسائل کم ہوں گے بلکہ پیٹرول پر انحصار بھی کم ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube