ہوم   > پاکستان

مہاجر ایک رہنما چاہتے ہیں، مصطفیٰ کمال

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مہاجر ایک رہنما چاہتے ہیں اس لیے سندھ میں مہاجر کارڈ استعمال کرنے والے توبہ کرلیں کیونکہ ہمارے ہوتے ہوئے سندھ پر کوئی بُری نظر نہیں ڈال سکتا۔

لاڑکانہ میں جلے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مہاجر سندھ کے ٹکڑے نہیں چاہتے اور ہمارے ہوتے ہوئے کوئی سندھ کے ٹکڑے نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران کرپشن چھپانے کےلیے جھوٹ بولتے ہیں جبکہ سارے کا سارا کاروبار جھوٹ پر چل رہا ہے۔

پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ ہميں ووٹ دو، ہم آئينی ترميم لے کر آئيں گے۔ ہم محلوں سے حکمرانی نکال کر گلیوں میں لانا چاہتے ہیں۔ حکمرانوں سے روٹی، کپڑا اور مکان نہیں مانگو بلکہ حکمرانی مانگو۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والوں کو سندھ نظر نہیں آتا، کیا تمہاری ریاست مدینہ پنجاب اور خیبر پختونخوا آکے ختم ہوجاتی ہے؟

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دنيا ميں کوئی انتخابات کے بعد دھاندلی پر روتا نہيں لیکن یہاں نام نہاد جمہوری پارٹياں اليکشن ہار جائيں تو واويلا کرتی ہيں۔ کیا اليکشن کو شفاف بنانے کےلیے کيا ان پارٹيوں نے سر جوڑے۔

پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھی کامیاب ہوچکے، جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ لاڑکانہ میں آج انسانوں کا سمندر موجود ہے، آج سندھ ایک ہوگیا اور آج پاکستان ایک ہوگیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Muhajir, Mustafa Kamal, PSP Chairman, Sindh, Larkana
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube