ہوم   > پاکستان

کراچی: سردیاں فروری کےآخر تک رہیں گی

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 4 months ago

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی والے ابھی مزید سردی کیلئے تیار رہیں، شہر قائد میں سردیوں کا راج فروری کے آخر تک جاری رہے گا۔

ترجمان میٹ آفس کے مطابق کراچی ميں سردی کی لہر 29 فرروری تک برقرار رہنے کا امکان ہے، شہر میں سائبرین ہوائیں بھی چلتی رہیں گی، تاہم بارش نہیں ہوگی۔

دوسری جانب جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع آبر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر شام / رات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع آبر آلودرہنے کے ساتھ چند مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک، جب کہ شمالی علاقہ جات میں شدید سرد رہا۔

کارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: اسکردو منفی 22، بگروٹ منفی 13، استور منفی 12 ، پارا چنار ،گو پس، کالام منفی 11، گلگت منفی 05 اور راولاکوٹ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube