ہوم   > پاکستان

پاکستان کی سب سےبڑی ڈیجيٹل کرنسی فرم پکڑی گئی

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کارروائی کے دوران 2 افراد بھی گرفتار

خیبر پختونخوا کے علاقے شانگہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی فرم کو بے نقاب کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق کرپٹو کرنسی بنانے والے گروہ کے 2 افراد بھی پکڑے گئے ہیں۔ مائننگ فارم سے ڈیجیٹل کرنسی بھی بنائی جاتی تھی۔ اس فرم سے بِٹ کوائن ویب سائٹس پر فروخت اور کمیشن لینے کا کاروبار بھی کیا جا رہا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ میں پکڑی گئی۔ گرفتار ملزمان کا تعلق لاہور اور اوکاڑہ سے ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں اس کرنسی کا استعمال غیر قانونی ہے۔

ڈی پی او شانگلہ

ڈی پی او شانگلہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹس پر فروخت اور کمیشن لینے کا کاروبار کیا جا رہا تھا، جہاں ڈالر ميں ادائيگی ہوتی تھی۔ مائیننگ فارم کا نظام اوکاڑہ سے آن لائن کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ ان کے اکاؤنٹ ميں ڈالر کی صورت ميں ادائيگی کی جاتی تھی۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ اسٹيٹ بينک اس کرنسی کی خريد و فروخت پہلے ہی غير قانونی قرار دے چکا ہے۔ مائننگ فرم ميں65 یونٹس اور ہر یونٹ کے 12چینل تھے، ملزمان بجلی فراہم کرنے والوں کو ماہانہ 20 ہزار روپے ادا کرتے تھے۔

ايف آئی اے سائبر کرائم کے اسسٹنٹ ڈائريکٹر

ايف آئی اے سائبر کرائم کے اسسٹنٹ ڈائريکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ شانگلہ سے گرفتار ملزم پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ ملزم رومی دسمبر 2018 ميں لاہور سے پکڑا گيا تھا۔ ملزم کے قبضے سے بٹ کوائن کی 8 مشينيں برآمد ہوئيں۔ بٹ کوائن کی قيمت 20 لاکھ اور منی لانڈرنگ کا بڑا ذريعہ ہے۔ ملزم سے بِٹ کوائن کی 8 مشينيں برآمد ہوئی تھيں۔

محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم فروری 2019 ميں ضمانت پر رہا ہوا تھا، چترال ميں بھی اس کا نيٹ ورک پھيلا ہوا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube