ہوم   > پاکستان

کیا آپ جانتے ہیں حکومت سالانہ کتنی زکوۃ لیتی ہے

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago

اسلام آباد بازی لے گیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کے اجلاس میں شہریوں کی جانب سے حکومت کی زکوۃ کی ادائیگی کی اعداد و شمار سامنے آئی ہیں جس کے مطابق شہروں میں اسلام آباد جبکہ صوبوں میں پنجاب نے سب سے زیادہ زکواۃ دی ہے۔ دوسری جانب قبائلی اضلاع میں 6 لاکھ جعلی ڈومیسائل کے اجرا کا انکشاف ہوا ہے۔

مردم شماری کے مطابق قبائلی اضلاع کی آبادی 11 ہے مگر فاٹا کے نام پر سترہ لاکھ ڈومیسائل بنائے گئے ہیں۔ ان ڈومیسائل پر دیگر علاقوں کے لوگوں نے فاٹا کو ملنے والے ہر قسم مراعات سے استفادہ کیا۔

ایم این اے گل ظفر خان کا کہنا ہے کہ دیگر علاقوں کے لوگوں نے فاٹا سے ڈومیسائل بنوا اس پر نوکریاں حاصل کرلی ہیں۔ اب پتہ چلا کہ ڈومیسائل آبادی سے زیادہ ایشو ہو چکے ہیں۔ کمیٹی کے چیئرمین نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

فاٹا کے ارکان اسمبلی نے قبائلی عوام کو صحت کارڈ بھی نہ ملنے کا شکوہ کردیا۔ ایم این اے جمال خان نے کہا کہ صحت کارڈ فاٹا کے بیشتر لوگوں کو صحت کارڈز نہیں ملے۔ ہمیں کہا گیا کہ شناختی کارڈ دکھاکر صحت کارڈز بنوائیں مگر اب لوگوں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔

دوسری جانب شہریوں سے زکواۃ کی کٹوتی بھی زیربحث آئی۔ پنجاب سے سالانہ جمع ہونے والی زکوۃ ساڑھے چار ارب سے زائد ہے۔ شہروں میں اسلام آباد والے بازی لے گئے جہاں سے سالانہ ایک ارب 43 کروڑ روپے زکوۃ جمع ہوتی ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران میں بتایا گیا کہ سندھ سے 93 کروڑ روپے جبکہ خیبر پختونخوا سے سالانہ 53 کروڑ روپے زکوۃ جمع ہوتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube