ہوم   > پاکستان

فنڈزنہ ملے توآگے کاسوچیں گے، ناراض پی ٹی آئی رہنماء

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago

غضنفر چھینہ نے ناراضگی کا کھل کر اظہار کردیا

پنجاب ميں پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کے رہنماؤں نے خاموشی توڑ دی، غضنفر چھينہ کہتے ہيں فنڈز نہ ملے تو پھر آگے کا سوچيں گے، کيا وزارت اعلیٰ کيلئے چوہدری پرويز الٰہی کی حمايت کرسکتے ہيں؟، سماء کے سوال پر شہاب الدين مسکرا دیئے۔

وزيراعلیٰ پنجاب سے ناراضی پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے خاموشی توڑ دی، پنجاب اسمبلی ميں پريشر گروپ کے رکن غضنفر چھينہ کہتے ہيں کہ وزيراعلیٰ سے ناراض ہيں، فنڈز نہ ملے تو آگے کا سوچيں گے۔

وزيراعلیٰ کی تبديلی کی افواہ کے سوال پر دوسرے ناراض رکن شہباب الدين بولے کہ وہ اس معاملے ميں وزيراعظم کے فيصلے کی تعميل کريں گے۔

وزيراعلیٰ پنجاب کیلئے چوہدری پرويز الٰہی کی حمايت کے سوال پر شہاب الدين مسکرا کر چل ديئے۔

سماء چند روز قبل پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 20 ناراض ارکان کی خبر منظر عام پر لایا تھا۔

پنجاب میں اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی اراکین اور اتحادی بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بھی پہلا بیان سامنے آگیا، جس میں ان کا کہنا ہے کہ پنجاب ميں تبدیلی کی خبريں بے بنياد ہيں، ہميں اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
CM, PUNJAB, USMAN BUZDAR, PTI, IMRAN KHAN, DISGRUNTLE MPA`s, GHAZANFAR ABBASI, SHAHAB UDDIN, PERVEZ ILAHI
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube