ہوم   > پاکستان

کوئٹہ میں روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پرائس کنٹرول کمیٹی نے کوئٹہ میں 260 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پرائس کنٹرول کمیٹی کوئٹہ کا ہنگامی اجلاس اے  ڈی  سی  جنرل ثاقب کاکڑ کی زیرصدارت ہوا، جس میں اے سی سٹی، مجسٹریٹ صاحبان، انجمن تاجران کے اللہ داد ترین، صارفین کے نمائندے اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شرکاء نے آٹے کے حالیہ بحران اور قیمتوں سے متعلق غور کے بعد روٹی کی قیمت پر اتفاق کرلیا، کمیٹی نے 260 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کردی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مقررہ قیمت پر شہر بھر میں سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

چند روز قبل گندم کی قلت کے باعث ملک بھر میں آٹے کا بحران شروع ہوگیا تھا، جس سے بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے کئی شہر متاثر ہوئے، فلور ملز مالکان اور دکانداروں نے آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو تک خود ساختہ اضافہ کردیا تھا۔

آٹے کی قیمت بڑھنے کو جواز بنا کر نان بائیوں نے بھی روٹی کی قیمت بڑھادی تھی جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
QUETTA, BREAD, FLOUR, PRICE CONTROL COMMITTEE, BALOCHISTAN, WHEAT, PTI, IMRAN KHAN,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube