ہوم   > پاکستان

امريکی صدردورہ پاکستان کوکسی ملک سےنہیں جوڑناچاہتے،دفترخارجہ

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 23, 2020 | Last Updated: 4 months ago

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ پاکستان جلد متوقع ہے،امريکی صدر چاہتے ہیں کہ دورہ کسی اور ملک سے نہ جُڑا ہو،پاکستان کی اہمیت کے باعث ٹرمپ اپنا دورہ پاکستان کیلئے مخصوص کرنا چاہتے ہیں۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے گزشتہ ایک ہفتے میں 4 بےگناہ کشمیری شہید کئے، حق خودارادیت کیلئےآواز اٹھانے پر کشمیریوں کو بدترین ظلم کا سامنا ہے،کشمیر کی صورتحال پر پوری دنیا کو تشویش ہے۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی براداری کی تشویش کو نظرانداز کر رہا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک فوری رسائی دے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سےایس فورمیزائل کا حصول اور تنصیب جنوبی ایشیاء کیلئے خطرناک ہے، عالمی برادری بھارتی اقدام پر پاکستانی خدشات کو سنجیدگی سے ليں۔

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی سی پیک پر تنقید سے متعلق سوال پرترجمان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے اور منصوبوں کی جلد تکمیل اولین ترجیح ہے، دنیا پاک چين راہداری کومعمول کے ترقیاتی اور اقتصادی منصوبے کے طور پر ہی دیکھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube