ہوم   > پاکستان

کوئٹہ میں 10 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان کسٹم نے کوئٹہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔

ترجمان کسٹم کے مطابق کسٹم کے عملے نے کوئٹہ کے مضافات میں واقع کچلاک میں مختلف مقامات پر چھاپے مارکر 10 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لیں جن کی مالیت 2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ کارروائی میں ایف سی اورپولیس نے بھی حصہ لیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران شر پسند عناصر نے ہنگامہ آرائی کی کوشش کی تاہم حالات کو قابو میں لاتے ہو ئے گاڑیوں کو کسٹم ہاوس منتقل کیا گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی وجہ سے قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube