ہوم   > پاکستان

مہنگائی ختم کرائیں گے یا حکومت گرا دینگے،سراج الحق

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2020 | Last Updated: 4 months ago

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی خُصوصاً آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یا تو مہنگائی ختم کرائیں گے یا پھر حکومت گرا دیں گے۔

راولپنڈی میں بدھ کے روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بیروزگاری اور آٹا و چینی کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی تمام پالیسیاں ناکام ہوچکیں اب عوام کو چاہیے وہ کراچی سے چترال تک احتجاج کرے ورنہ حکمران مہنگائی کے مزید تازیانے برسائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران آئی یم ایف اور ورلڈ بینک کے ایجنٹس ہیں یہ اپنا گھر نہیں چلا سکتے تو ملک کیا چلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس حکومت کا ویژن انڈے مرغی اور کٹے سے آگے نہیں جا سکا اس سے بھلائی کی کیا امید کی جاسکتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کراچی سے خیبر تک سانس لینا بھی مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 ماہ میں ایک بھی اچھا کام نہیں کیا گیا نہ مہنگائی پر قابو پاسکے الٹا بیروزگاری میں اضافہ کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ عمران خان خود کہتے تھے کہ جب ایسے حالات پیدا ہوں تو سمجھ جانا چاہیے حکومت چور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف گندم کی پیداوار میں کمی ہوئی اور دوسری طرف حکومت نے گندم کو باہر بھیجا جبکہ وفاقی وزراء کہتے ہیں کہ گندم موجود ہے تو پھر آٹا کم کیوں ہوگیا۔ جن وزرا اور مقتدر لوگوں کی کی شوگر ملز ہیں وہی کمیٹی میں شامل ہیں یہ تو بلی کو دودھ کی رکھوالی پر رکھنا ہوا۔

سراج الحق نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں قبر میں سکون ملے گا لیکن انہیں قبر میں بھی سکون نہیں ملے گا کیونکہ انہوں نے مسلسل جھوٹ بولا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Siraj ul haq, Jamaat e Islami, Imran Khan, wheat shortage, inflation
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube