ہوم   > پاکستان

نجی اسکولوں کی فیس بڑھانےکامعاملہ،وزارت تعلیم کےجوائنٹ سیکرٹری طلب

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago

نجی اسکولوں کی فیس بڑھانے پر والدین اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عدالت نے 13 فروری کو وزارت تعلیم کے جوائنٹ سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے نجی اسکولوں میں فیسوں کے تعین کے کیس کی سماعت کی۔ والدین کےوکیل نے کہا کہ کوئی اسکول 10 فیصد کوئی 20 اور کوئی 30 فیصد فیس بڑھا رہا ہے، اگر عدالت کہے تو ہم تفصیلات جمع کرانے کے لیے تیار ہیں۔

جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ کیا پیرا رولز بنانے کے حوالے سے پراسس جاری ہے، کیا تنظیم فیس ریگولیشن کے لیے اقدامات اٹھا سکتی ہے۔

وکیل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے جواب دیا کہ کیس ابھی انٹرا کورٹ میں زیرِالتوا ہے، اگر اس کیس میں وزارت تعلیم کو بلا لیں تو بہتر ہو گا۔

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیئے کہ اگررولز کا پراسس جاری ہے تو ٹھیک، ورنہ کیس کا میرٹ پر فیصلہ کریں گے۔

عدالت نے وزارت تعلیم کے جوائنٹ سیکرٹری عمیرجاوید کوذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube