Monday, July 13, 2020  | 21 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

پنجاب حکومت نےعظمیٰ بخاری کے گھرآٹےکاٹرک بھجوادیا

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2020 | Last Updated: 6 months ago

لیگی ایم پی اے نے ٹی وی پرتنقید کی تھی

پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر پر آٹے کے تھیلوں سے لدا ٹرک بھجوا دیا۔

عظمیٰ بخاری مختلف ٹی وی پروگرامز میں آٹے کی قلت کے حوالے سے تنقید کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں آٹا دستیاب نہیں ہے۔

یہ آٹا محکمہ خوراک کی جانب سے بھیجا گیا تھا ۔ محکمے کے اہلکاروں نے 15 تھیلے آٹا عظمیٰ بخاری کے دروازے کے باہر رکھا جس پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تماشے کرنے کے بجائے آٹا وہاں بھجوائے جہاں ضرورت ہے ۔

عظمیٰ بخاری نے ايک تھيلا آٹا خریدنے کے بعد اہلکاروں سے کہا کہ وہ ٹرک لے جائيں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ایما پر ان کے گھر کےباہر تماشا کیا گیا۔ حکومتی نااہلی پر تنقيد کرتی رہوں گی۔ حکام آٹے کے ٹرک وہاں بھجوائيں جہاں لوگ آٹے کی تلاش ميں لوگ مارے مارے پھر رہے ہيں۔

محکمہ خوراک کی جانب سے بھجوائے جانے والے آٹےکے ٹرک سے کچھ شہريوں نے بھی آٹے کے تھیلے خریدے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube