ہوم   > پاکستان

تین ہٹی ندی کےقریب آتشزدگی سے150 سے زائدجھونپڑیاں جل گئیں

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2020 | Last Updated: 4 months ago

فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا

کراچی میں تين ہٹی ندی کے قریب جھگیوں میں خوفناک آگ بھڑکنے سے 150 سےزائد جھگیاں جل گئیں۔ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے کئي گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا ۔

پل کے نیچے خانہ بدوش خاندان جھگیوں میں رہائش پذیر ہیں۔ منگل کو رات گئے اچانک ان جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے چند لمحوں میں ساری جھونپڑیوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

آگ سے جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔ جھونپڑیاں جلنے کے بعد مکین اپنے معصوم بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے رات بھر سخت سردی میں ٹھٹھرتے رہے ۔جس آگ سےجھونپڑیاں جلیں، سردی سے بچنے کےليے وہاں رہنے والے رات بھر اسی آگ کی تپش سے ہاتھ تاپتے رہے۔

پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نا ہوسکیں ۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے مقام پر 400 سے زائد جھگياں قائم ہيں جن میں سے 150 جل کرخاکسترہوگئيں۔آگ بجھانے کیلئے واٹربورڈ ہائیڈرنٹس پرایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے نیپا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس سے متعدد ٹینکرز کے ذریعے سیکڑوں گیلن پانی آتشزدگی کے مقام پر پہنچایا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube