Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

خاتون کو غیراخلاقی مسیج بھیجنے پر ایس ایچ او معطل

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2020 | Last Updated: 2 years ago

پنجاب کے ضلع خانیوال میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او) نے خاتون کو فحش پیغامات بھیجنے اور بعد ازاں تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات پر تھانہ مخدوم پور کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر ( ایس ایچ او) کو معطل کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق خانیوال کے تھانہ مخدوم پور کے ایس ایچ او مہر ظفر اقبال نے مخدوم پور ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک گھر میں مبینہ طور پر نفری کے ہمراہ گھس کر خاتون اور ان کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے موبائل فون بھی چھین کر لے گیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک کیس میں تھانے جانا ہوا تھا جہاں رپورٹ کے دوران اپنا نمبر لکھوایا۔ اس کے بعد ایس ایچ او مہر ظفر اقبال مجھے مسلسل واٹس ایپ پر غیر اخلاقی اور فحش پیغامات بھیجتا رہا۔ ساتھ ہی غیر اخلاقی تعلق قائم کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے لگا۔

خاتون کے مطابق میرے انکار پر ایس ایچ او آپے سے باہر ہوگیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا اور جب میں نے ثبوت کے ساتھ اعلیٰ حکام کو شکایت کرنے کی دھمکی دی تو ایس ایچ او نے بھاری نفری کے ہمراہ گھر پر دھاوا بولا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

اہل خانہ کے مطابق ایس ایچ او نے متاثرہ خاتون سمیت گھر کے تمام افراد کے موبائل فون بھی چھین لیے ہیں۔

اس واقعہ کے باعث علاقہ مکینوں میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفسر فیصل شہزاد نے ایس ایچ او کو معطل کرتے ہوئے محکمانہ انکوائری کا حکم دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube