ہوم   > پاکستان

پی آئی اے سربراہ کی عہدےپر بحالی کی استدعا مسترد

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jan 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے پی آئی اے سربراہ ائر مارشل (ر) ارشد ملک کی عہدے پر بحالی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو کام کرنے کی اجازت دے دی۔

منگل 21 جنوری کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رنی بینچ نے ریٹائرڈ ائر مارشل کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے ارشد ملک کی برطرفی کا مقدمہ سندھ ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا۔

عدالتی احکامات کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز سی ای او کے اختیارات بھی استعمال کر سکے گا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سب کام ایئرفورس نے کرنے ہیں تو پی آئی اے انہی کے حوالے کر دیں، بہتر ہوگا ارشد ملک صاحب اپنا سامان باندھ لیں۔ ارشد ملک اپنے ساتھ ایئرفورس کے 10 افسر بھی ڈیپوٹیشن پر لائے۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس میں کہا کہ پی آئی اے قوم کا اثاثہ ہے کسی کی جاگیر نہیں لہٰذا اس کےساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت پی آئی اے میں نیا سربراہ تعینات کرے۔

جسٹس گلزار احمد نے یہ بھی کہا کہ آخر حکومت ارشد ملک کے نام پر بضد کیوں ہے؟ پی آئی اے میں سفر کرکے دیکھیں کیا حالت ہوگئی ہے۔

اٹارنی جنرل سجاد علی شاہ نے دلائل میں کہا کہ ارشد ملک کی تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی اور باقاعدہ اشتہار دے کر ارشد ملک کو تعینات کیا گیا۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ دیکھنا ہوگا اشتہار ارشد ملک کےلیے خاص طور پر ڈیزائن تو نہیں کیا گیا۔ جب سے ارشد ملک آئے ہیں کرایہ 100 فیصد بڑھا دیا ہے، ارشد ملک نے ریٹائرڈ ائر کموڈور کی کمپنی کو 70 کروڑ کا ٹھیکہ دیا جبکہ دو ماہ پہلے رجسٹر ہونے والی کمپنی کو کھانے کا ٹھیکہ دیا گیا۔

عدالت نے ارشد ملک تعیناتی کیس پی آئی اے نجکاری کیس کےساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 ہفتے کےلیے ملتوی کر دی

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری صفدر انجم کی درخواست پر ائر مارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روکا تھا، جس پر ارشد ملک نے کام سے روکنے کےخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
PIA CEO, petition dismiss, Supreme Court, SHC, Arshad Malik, Air Marshal
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube