ہوم   > پاکستان

کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا 2 دہشتگرد مارنے کا دعویٰ

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے دو مبینہ دہشت گرد مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی بائی پاس پر ناکا لگایا۔ دو افراد موٹر سائیکل پر آئے۔ اہلکاروں نے مشکوک سمجھ کر انہیں رکنے کا اشارہ کیا جس پر انہوں نے فائرنگ کردی۔

ترجمان کے مطابق جوابی فائرنگ میں دونوں ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق واقعہ کے بعد موٹر سائیکل کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے بارودی مواد برآمد ہوا جو تخریب کاری کی نیت سے بھرا گیا تھا۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت حکمت اور کفایت کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کس تنظیم سے تھا۔ ہلاک شدگان کے دو پستول اور موٹر سائیکل کو سی ٹی ڈی نے قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube