ہوم   > پاکستان

پنجاب: تحریک انصاف کے 20اراکین اسمبلی ناراض ہیں، شہاب الدین

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 20, 2020 | Last Updated: 4 months ago

مطالبات کی منظوری کیلئے فروری تک کی مہلت دیدی

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ناراض اراکین نے مطالبات کی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو فروری تک کی مہلت دے دی۔ شہاب الدین کہتے ہیں کہ 20 اراکین نے متحد رہنے کا حلف اٹھایا ہے، مزید کئی ارکان بھی رابطے میں ہیں۔

پنجاب اسمبلی ميں پاکستان تحریک انصاف کے رکن شہاب الدين نے ناراض گروپ کے قيام اور ملاقاتوں سے متعلق سماء کی خبر کی تصديق کردی۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعيم اشرف بٹ کو انٹرويو ميں شہاب الدين نے کہا بيس ايم پی ايز کے گروپ نے قرآن پر حلف اٹھايا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے اکٹھے رہيں گے، مزيد 10 ايم پی ايز بھی ہيں جو حلف لے کر گروپ ميں شامل ہونے کو تيار ہيں، بہت سارے ديگر ايم پی ايز بھی رابطہ کررہے ہيں۔

شہاب الدين نے کہا کہ وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فروری تک کا وقت ديا ہے، صوبے کے ديگر علاقوں ميں بھی لاہور کے مقابلے ميں ترقياتی کام کرائے جائيں، پہلی میٹنگ غضنفر عباس نے کروائی، آئندہ میٹنگ فروری میں ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کے ساتھ مل کر حکومت قائم کی جبکہ کئی آزاد اراکین نے بھی انتخابات میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، ناراض اراکین اور ق لیگ کی حمایت کھونے کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

شہاب الدين نے خبردار کيا کہ ہم کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں،ک حکومت اور بيوروکريسی کو ہمارے جائز کام کرنا پڑيں گے، سب سے پہلے عزت ہے، عزت نہيں تو پھر حکومت ہوگی، بيورو کريسی اور نہ ہی پارٹی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
PUNJAB, MPA, PTI, PMLN, FORWARD BLOCK, USMAN BUZDAR, SHAHAB UDDIN, SOUTH PUNJAB, GOVERNOR PUNJAB, SARWAR KHAN,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube