ہوم   > پاکستان

ملک سےباہر جانےکیلئے مریم نواز کی ایک اور درخواست

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: اے ایف پی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حالیہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ملک سے باہر جانے کےلیے ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔

مریم نواز کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں وفاقی حکومت اور نیب کو فریق بنایا گيا ہے جبکہ درخواست کے ساتھ  نواز شریف کی تازہ ترین رپورٹس بھی شامل ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے والد کی طبعیت دن بدن ناساز ہوتی جا رہی ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق ان کے امراض بھی بڑھ گئے ہیں جس کا عدالت جائزہ لے سکتی ہے۔

مریم نواز نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری سے متعلق ان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، اس لیے عدالت تیماداری کےلیے انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Maryam Nawaz, application, Nawaz health, medical reports
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube