ہوم   > پاکستان

مہنگائی کے خلاف خواجہ سراؤں، رکشہ ڈرائیورز کا احتجاج

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 3 months ago

حکومت کیخلاف نعرے بازی

ملک میں مہنگائی کی نئی لہر کے باعث رکشہ ڈرائیور اور خواجہ سراؤں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں غریب بھوکا مررہا ہے اورکسی کو فکر ہی نہیں ہے۔

مہنگائی ، بیروزگاری اور لاقانونیت کے خلاف رشکہ ڈرائیوروں نے لاہور میں رکشے سڑک پر کھڑے کرکے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف کی شدید نعرے بازی۔

رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بڑے دعووں کے ساتھ اقتدار میں آئی مگر عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔ الٹا سبزیاں، دالیں ،آٹا سب کچھ مہنگا ہوگیا ہے۔

مظاہرین نے سٹرک بلاک کر کے کچھ دیر دھرنا بھی دیا اور حکومت کو خبردار کیا کہ غریب کو ریلیف نہ ملا تو اس سے بھی بڑے مظاہرے کریں گے۔

مظاہرین کاکہنا تھا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے جرائم بڑھنے لگے ہیں۔ اشیائے ضروریہ سستی نہ ہوئیں تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

لاہور میں خواجہ سراؤں نے بھی احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں تمام شہری یکساں طور پر مہنگائی کی زد میں ہیں۔ غریب لوگ غربت کے باعث خودکشی کر رہے ہیں جبکہ حکومت کو کسی کی کوئی پروا نہیں ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube