Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کا نوٹس بیکار، کراچی میں آٹا بدستور مہنگا

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 8 months ago
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 8 months ago

فی کلو قیمت 68 روپے

وزیراعظم عمران خان کے نوٹس کے باوجود کراچی میں آٹا مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔ خسروبختیار اور جہانگیر ترین کو رابطے بڑھانے کی ہدایت کی گئی تھی مگر تاحال سندھ اور بلوچستان میں کسی سے رابطے نہ ہوسکے۔

شہری آٹا 68 روپے فی کلو تک خرید رہے ہیں۔ کوئی اس امید پر مہنگا آٹا خرید رہا ہے کہ تبدیلی آئے گی اور کوئی مایوس ہوچکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اب تک کچھ ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ تاہم امید ہے کہ چند روز میں آٹا سستا ہو جائے گا۔

ناجائز منافع خور گندم مہنگی ہونے کا جواز بناکر عوام کی جیبیں خالی کررہے ہیں مگر وہیں وہیں گلبرگ میں ایک چکی مالک آٹا 60 روپے فی کلو میں فروخت کر رہا ہے۔

اس ایک چکی پر آٹا ساٹھ روپے فی کلو فروخت ہوسکتا ہے تو سندھ حکومت ناجائزمنافع کو لگام ڈال کر تمام ہی جگہوں پر آٹا سستا کرواسکتی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کے ہر ایم این اے  کی ایک مل ہے۔ مہنگی گندم بیچ کر بلدیاتی الیکشن کے فنڈز جمع کیے جارہے ہیں۔ وفاق سے سستی گندم لیکر مہنگی فروخت کی جارہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فصل اتری تو گندم خریدنے سے منع کردیا کہ ذخیرہ موجود ہے۔ اب گندم فروخت کرکے کہہ رہے ہیں کہ چوہے کھا گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube